بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے قطر كے اخبار ٫٫ الرایہ ٬٬ كے حوالے سے لكھا ہے كہ قطر كے وزير مذھبی امور فيصل بن عبد اللہ آل محمود نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ ابھی تك اس كورس كے لیے ۸۰۰ خواتين نے اپنے ناموں كا اندراج كروايا ہے ۔ انہوں نے اس كورس كے انعقاد كا مقصد خواتين كی دينی اور قرآنی معلومات كو وسعت دينا اور ان كی سماجی زندگی میں قرآنی تعليمات كے كردار كو اجاگر كرنا بتايا ہے ۔ انہوں نے قرآنی تعليمات كو عام كرنے كے لیے دينی امور میں سرگرم مختلف اداروں كے باہمی رابطے پر بھی زور ديا ہے ۔
198590