ھندوستانی مسلمان عارف اور مٶرخ آزاد بلگرامی ،ھندوستان كے شہر بلگرام میں پيدا ہوا –اس نے جوانی میں ابتدائی اور حديث كی تعليم حاصل كرنا شروع كردی اور اس كے بعد وہ عربی اور فارسی زبانوں كو سيكھنے میں مشغول ہوگيا-آزاد بلگرامی كی عربی اور فارسی زبانوں میں نظم اور نثر پر مشتمل بہت زيادہ تاليفات ہیں اور عربی زبان میں پيغمبر اكرمۖ كی تعريف میں قصيدے كہنے كی وجہ سے وہ ھندی نيك انسان كے نام سے مشہور ہو گيا-
وہ شعر اور ادب كے علاوہ ،دوسرے علوم پر دسترس ركھتا تھا -٫٫آزاد ٬٬ كی فارسی غزلیں زيادہ تر ھندی روش پہ ہیں اور ان میں لطيف تشبیھات اور استعارات ديكھنے میں آۓ ہیں –
اس ھندوستانی شاعر كی تاليفات میں ،دلگشا نامہ ،مثنوی اور عربی زبان میں اس كے اشعار كے ديوان كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے-