حضرت امام محمد تقی علیہ السلام ذيقعدہ كے آخر سن ۲۲۰ ھ –ق كو ۲۵ سال كی عمر میں، معتصم عباسی كے حكم سے آنحضرت كی زوجہ ام الفضل(مامون كی بیٹی )نے آپ كو زھر دے كر بغداد میں شہيد كر ديا اور ان كو ان كے جد امجد ضرت امام موسی كاظم ع كے مرقد مطہر كے جوار میں دفنا ديا گيا –آنحضرت آٹھ سال كی عمر میں امامت كے عہدہ پر فاﺋز ہوۓ اور سترہ سال تك امامت كے عہد پر فاﺋز رہے اور شہادت كے وقت آپ كی عمر مبارك ۲۵ سال تھی –امام ع كی امامت كا دور ،دو طاغوتی حكومتوں مامون اور معتصم كی خلافت كے دور میں تھا-امام ع كی بہت جلد شہادت اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ امام جواد ع كی اسلامی اقدار اور ثقافت كی حفاظت كے لیے سرگرمياں كس قدر ، ظلم و ستم پر مبنی حكومتوں كے لیے خطر ناك تھیں-
مناسب آيات اور احاديث:
امام رضا علیہ السلام نے فرمايا: وہ سچے ،صابر، با فضيلت اور مومنين كی آنكھوں كی ٹھنڈك اور ملحدوں اور كافروں كے لیے غضب ناك ہیں-عيون اخبار الرضا علیہ السلام ج۱ ص۲۵۰-
امام رضا علیہ السلام نے فرمايا :امام جواد ع مظلوميت كی حالت میں شہيد ہوں گے ،اھل آسمان ان پر گریہ كریں گے اور نوحہ پڑھیں گے-خدا وند ان كے دشمن اور ان پر ظلم كرنے والے پر غضبناك ہوگا اور ان كو قتل كرنے كے بعد بہت كم مدت زندہ رہے گا یہاں تك كہ خداوند بہت جلد ان كے دشمن كو درد ناك عذاب اور سخت سزا میں گرفتار كر دے گا-(بحار الانوار ج۵ ص۱۴)
اقوال زرين :
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا :خدا پر توكل ہر گرانقدر چيز كی قيمت اور بلندی كی طرف پہنچنے كی سیڑھی ہے-(بحار الانوارا ،ج۷۸ ،ص۳۶۴)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: دل سے خد اكو ياد كرنا ،اعضا و جوارح كو عبادت میں تھكا دينے سے بہتر اور بر تر ہے (بحار الانوار ،ج۷۸ ص۳۶۴ )
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا:ايك چيز كے محكم اور پايدار ہونے سے پہلے اس كو ظاہر كرنا اس كی تباہی كا باعث ہے-(تحف العقول ص۴۵۷)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: مومن تين چيزوں كا محتاج ہے
1. خدا كی طرف سے توفيق
2. اپنے باطن سے واعظ اور نصيحت كرنے والے
3. نصيحت كرنے والے كی بات كو قبول كرنے والے (تحف العقول ص۴۵۷)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: دينی بھاﺋيوں سے ملاقات عقل كی سلامتی اور ترقی كا باعث ہے اگرچہ بہت كم مدت میں ہو-(الامالی مفيد ص۳۲۹)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: جو شخص بھی كسی كو آزمانے سے پہلے اس پر اطمينان كرے، اس نے اپنے آپ كو ھلاكت اور درد ناك انجام كی آغوش میں ڈال ديا ہے-(بحار الانوار ج۷۸ ص۳۶۴)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا:جس شخص كی خشنودی ظلم كرنا ہے اس كا غصہ تمہیں نقصان نہیں پہنچاۓ گا(بحار الانوار ج۷۵ ص۳۸۰)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا : مومن كی دولتمندی ،لوگوں سے بے نيازی میں ہے-(بحار الانوار ج۷۵ ،ص۱۰۹)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا: جو شخص ھوای نفس كی پيروی كی خاطر ترقی كی راہ كو تم سے پوشيدہ كرے اس نے تم سے دشمنی كی ہے-(بحار الانوار ج۷۸ ص۳۶۴)
امام جواد علیہ السلام نے فرمايا:ايام ،پوشيدہ رازوں كو تم پر آشكار كرتے ہیں(بحار الانوار ج۷۸ ص۳۶۴)