سعودی باشندے نماز استسقاء ادا كریں گے

IQNA

سعودی باشندے نماز استسقاء ادا كریں گے

8:46 - December 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1611277
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے فرمانروا ٫٫ عبد اللہ بن عبد العزيز ٬٬ نے ايك بيان میں تمام سعودی باشندوں سے نماز استسقاء ادا كرنے كی اپيل كی ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے سعودی عرب كے روزنامہ ٫ الوطن ٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے باشندے نماز استسقاء ادا كر كے خداوند عالم سے باران رحمت كی دعا كریں گے ۔ اس رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ خشك سالی اور بارش میں تاخير كی وجہ سے یہ نماز اسی جمعرات كو ادا كی جاۓ گی ۔
واضح رہے كہ نماز استسقاء پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی ايك سنت حسنہ ہے جس میں لوگ اس نماز سے پہلے توبہ و استغفار كرتے ہیں اور صدقہ دے كر باران رحمت كے نزول كی دعا مانگتے ہیں ۔
200886
نظرات بینندگان
captcha