سيد جعفر موسوی كے فرزند سيد محمد محقق داماد سن ۱۳۲۵ ھ –ق كو يزد كے شہر اردكان كے گاٶں احمد آباد میں پيدا ہوۓ-ان كے والد ،ان كی ولادت سے پہلے اور ان كی والدہ ،ان كی چھ سال كی عمر میں وفات پاﮔﺋیں –اس غم انگيز حادثہ كے باوجود ،انہوں نے تعليم حاصل كرنا شروع كی –اس كے بعد انہوں نے يزد كی طرف ھجرت كی اور اس شہر كے اساتذہ كے پاس ادبيات اورثانوی سطح كی تعليم مكمل كی – اس كے بعد وہ اپنے استاد گرامی شيخ غلام رضا يزدی كی نصيحت پر عمل كرتے ہوۓ قم چلے گۓ اور حوزہ كے عظيم اساتذہ كے درس میں شركت كرنے لگے –آيت اللہ شيخ عبد الكريم حاﺋری يزدی ان سے محبت ركھتے تھے اور ان جيسے شاگردوں كے ہوتے ہوۓ وہ حوزہ كے مستقبل سے مطﻤﺋن تھے –یہی محبت باعث بنی كہ شيخ عبد الكريم حاﺋری نے ان كو اپنا داماد بنا ليا اور يوں وہ ٫٫داماد ٬٬ كے لقب سے مشہور ہو گۓ –وہ تعليم كو بہت زيادہ اھميت ديتے تھے-زندگی كے آخری ايام میں جب وہ بستر بيماری پر تھے اور درس دينے كی قدرت نہیں ركھتے تھے تو بہت گریہ كرتے تھے-یہ بزرگوار ۷۵ دن بيمار رہنے كے بعد آخر كا ر دل كا دورہ پڑنے سے ۶۳ سال كی عمر میں چل بسے اور انہیں حضرت معصومیہ ع كے حرم مطہر كے صحن میں سپرد خاك كر ديا گيا-