حجاج بيت اللہ الحرام كے لیے قرآنی سافٹ وئير ٫٫ ھدية الحجاج ٬٬ كا ھدیہ

IQNA

حجاج بيت اللہ الحرام كے لیے قرآنی سافٹ وئير ٫٫ ھدية الحجاج ٬٬ كا ھدیہ

7:49 - December 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1612106
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كی وزارت مذھبی امور كے ترجمان ٫٫ محمد بن عبد المحسن التركی ٬٬ نے اس سال بيت اللہ الحرام كے حجاج كو مناسك حج كے دوران ٫٫ ھدية الحجاج ٬٬ تقسيم كرنے كی خبر دی ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار ٫٫ الرياض ٬٬ نے لكھا ہے كہ ٫٫ التركی ٬٬ نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ یہ سافٹ وئير قرآن كی تفسير اور ترجمہ پر مشتمل ہے جسے عربی ، انگلش ، فرانسيسی ، اسپنش ، انڈونيشيائی اور اردو میں بنايا گيا ہے جو حاجيوں كے درميان تقسيم كيا جاۓ گا ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان سافٹ وئيرز میں قرآنی آيات ، احاديث نبوی ، فقہی كتب كے ۲۰۰ نسخے اور سنت نبوی و اعتقادات پر مشتمل كتابیں بھی ركھی گئی ہیں ۔
210938
نظرات بینندگان
captcha