مدرسہ حجتیہ میں تفسير قرآن كے مقابلے میں ۳۰۰ سے زائد طلباء كی شركت

IQNA

مدرسہ حجتیہ میں تفسير قرآن كے مقابلے میں ۳۰۰ سے زائد طلباء كی شركت

0:57 - December 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1612382
قرآنی سرگرمياں گروپ : غير ايرانی طلاب سے مخصوص تفسير قرآن كا مقابلہ مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد كيا گيا ۔


بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق مدرسہ علمیہ حجتیہ كے دارالقرآن كے انچارج سيد ٫٫ حسن اصل نژاد ٬٬ نے تفسير قرآن كريم كے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد تفسير نمونہ ، تفسير الميزان اور قرآنی مآخذ سے آشنائی بتايا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ یہ مقابلے طلاب كے لیے ملك كے اندر اور بيرون ملك تبليغ كے لیے بہت مفيد اور طلاب ان مقابلوں كے ذريعے كافی مقدار میں قرآنی معلومات حاصل كر كے بہت سے مسائل كو حل كر سكتے ہیں ۔
انہوں وضاحت كی كہ یہ مقابلے سلسلہ وار ہیں اور ان مقابلوں میں ممتاز طلباء كو قيمتی انعامات دیۓ جاتے ہیں ۔
202670
نظرات بینندگان
captcha