بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز امام جمعہ چالوس حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ مشائخ ٬٬ نے گيارھویں پارے كی تفسير كے درس میں سورہ توبہ كی ۱۰۰ ویں آيت كا شان نزول بيان كيا اور اس آيت كے ذيل میں مختلف نظريات كو زير بحث لايا ۔
انہوں نے مزيد بيان كيا كہ تابعين اور انصار صدر اسلام سے ہی مختص نہیں ہیں بلكہ یہ لفظ ان لوگوں كو بھی شامل ہے جو رسول اكرم صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم اور ان كے واقعی اصحاب كے پيرو كار ہیں ۔
جناب مشائخ نے وضاحت كی كہ ہجرت بھی كسی خاص زمانے سے مخصوص نہیں بلكہ ہر زمانے میں ہجرت كا مفہوم باقی ہے ۔
203496