عرفہ كا دن

IQNA

عرفہ كا دن

14:20 - December 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1613628
۹ ذيحجہ كا دن ،عرفہ كے دن كے نام سےپہچانا جاتا ہے اور یہ دن عظيم اسلامی اعياد میں شمار ہوتا ہے اگرچہ عيد كے نام سے اس كا ذكر نہیں ہوا –اس دن خداوند متعال نے اپنے بندوں كو اپنی عبادت اور اطاعت كی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں كے لیے لفط و كرم اور بخشش كا دستر خوان بچھا ديا ہے
۹ ذيحجہ كا دن ،عرفہ كے دن كے نام سےپہچانا جاتا ہے اور یہ دن عظيم اسلامی اعياد میں شمار ہوتا ہے اگرچہ عيد كے نام سے اس كا ذكر نہیں ہوا –اس دن خداوند متعال نے اپنے بندوں كو اپنی عبادت اور اطاعت كی دعوت دی ہے اور اپنے بندوں كے لیے لفط و كرم اور بخشش كا دستر خوان بچھا ديا ہے –شيطان اس دن ذليل ،حقير اور غصہ كی حالت میں ہے –ماہ ذيحجہ كی ۹ تاريخ كی ظہر كو خانہ كعبہ كے ذائر عرفات كے صحراء میں ٹھہرتے ہیں اور اس قيام كے لیے بہت سے فضائل ذكر ہوۓ ہیں –اس دن مغرب كے نزديك حجاج ،عرفات كے مشعر الحرام جاتے ہیں اور اپنے آپ كو حج كے با عظمت اعمال(مناسك)كے لیے آمادہ كرتے ہیں-
مناسب آيات و روايات:
پيغمبر اكرمۖ نے فرمايا: خداوند متعال عرفہ كے دن سے زيادہ كسی دن بھی اپنے بندوں كو جہنم كی آگ سے نجات نہیں ديتا (صحيح مسلم، ج۴ ص۱۰۷)
پيغمبر اكرمۖ نے فرمايا:خداوند متعال عرفہ كے دن غروب كے وقت اپنے فرشتوں كے نزديك اھل عرفہ پر فخر و مباہات كرتا ہے اور فرماتا ہے :ميرے بندوں كو ديكھو غبار آلود چہروں كے ساتھ ميرے پاس آۓ ہیں(مسند احمد ،ج۲ ص۲۲۴)
پيغمبر اكرمۖ نے فرمايا:عرفات میں سب سے گناہكار وہ شخص ہے جو وہاں سے لوٹ آۓ او ریہ گمان كرۓ كہ بخشا نہیں جاۓ گا-(بحار الانوار ج۹۹ ص۲۴۸)
امام علی ۜ نے فرمايا :بعض گناہ فقط عرفات میں معاف ہوتے ہیں-(دعائم الاسلام ج۱ ص۲۹۴)
امام صادقۜ نے فرمايا: جو چيز اپنے لیے چاہتے ہو دعا كرو اور دعا كرنے كی كوشش كرو كيونكہ یہ دن (عرفہ)دعا اور درخواست كا دن ہے (التہذيب الاحكام ج۵ ص۱۸۲)
مجھے ياد كرو تاكہ میں تمہیں ياد كرو ،ميرا شكر ادا كرو اور نا شكری نہ كرو(سورہ بقرہ ،آيت ۱۵۲)
پيغمبر اكرم ۖ نے فرمايا: پروردگارا! اپنی دوستی كو ميرے لیے محبوب ترين چيز قرار دے(بحار الانوار ج۹۱ ص۷۰)
امام علی ۜ نے فرمايا:خداوندا! میں تيری پناہ مانگتا ہوں اس دن سے كہ جس دن نہ مال و دولت كام آۓ گا اور نہ اولاد، مگر وہ شخص كہ جو پاكيزہ دل كے ساتھ خدا كی طرف آۓ گا-(بحار الانوار ج۹۴ ص۱۰۹)
حضرت فاطمہۜ نے فرمايا:خداوندا! میں تجھ سے تيرے ديدار اور تيری ملاقات كی درخواست كرتی ہوں(بحار الانوار ج۹۴ ص۲۲۵)
امام حسين ۜنے فرمايا :خداوندا! میں بے نيازی كی حالت میں محتاج ہوں ،پس كسی طرح فقر اور احتياج كی حالت میں تيرا محتاج نہ ہو (بحار الانوار ج ۹۸ ص۲۲۵)
امام سجاد ۜ نے فرمايا:اے وہ كہ جو دردمند كی فرياد پر رحمت نازل كرتے ہو اے وہ كہ جو آہ و نالہ كرنے والے كے دل میں مخفی ہو ،اس سے آگاہ ہو ،مجھے ان میں سے قرار دو جو تيری پناہ میں محفوظ ہیں اور دشمنوں كوا سپناہ گاہ تك رسائی نہیں ہے-(بحار الانوار ج۹۴ ص۱۲۱)
امام صادق ۜ نے فرمايا :خداوند نے داوود علیہ السلام كو وحی فرمائی :ميری خوشی میں خوش رہو اور ميری ياد سے لذت حاصل كرو اور ميرے ساتھ مناجات كرنے سے نعمتوں سے بہرہ مند ہوجاٶ(ميزان الحكمة ح۲۰۰۳۵)
امام ھادی نے فرمايا :اے وہ كہ جو مضطر (پريشان حال لوگ)پكارتے ہیں اور وہ ان كی دعا كو قبول كرتا ہے خوف ركھنے والے اس كی طرف پناہ ليتے ہیں اور وہ انہیں امان ديتا ہے اطاعت گذار اس كی عبادت كرتے ہیں وہ ان كا شكریہ ادا كرتا ہے اور شكر ادا كرنے والے اس كا شكر كرتے ہیں وہ ان كو ثواب عطا كرتا ہے-(بحار الانوار ج۸۵ ص۲۲۷)
امام مہدی عج نے فرمايا:اے وہ كہ جو نيك كام كو ظاہر كرتا ہے اور برے كام كو مخفی ركھتا ہے اے وہ كہ جو بدكاری پر سزا نہیں ديتا اور راز فاش نہیں كرتا اے وہ كہ جس كی منت (احسان )عظيم ،جس كی چشم پوشی كرامت پر مبنی اور جس كی بخشش نيك ہے (بحار الانوار ج۵۱ ص۳۰۴)


نظرات بینندگان
captcha