شمالی خراسان میں قرآنی تعليم كے لیے ۱۶۰ كلاسوں كا انعقاد

IQNA

شمالی خراسان میں قرآنی تعليم كے لیے ۱۶۰ كلاسوں كا انعقاد

23:26 - December 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1613866
اعزازی گروپ : امير محسن سلطان احمدی : شمالی خراسان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے سرپرست نے خبر دی ہے كہ اس صوبے میں قرآنی تعليم كے لیے ۱۶۰ كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے –
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (( ايكنا )) كی رپورٹ كے مطابق محمد صادقی نے اس بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ۵۶ كلاسیں وہاں كے قرآنی مراكز منعقد كریں گے جبكہ بقیہ ۱۰۶ كلاسیں ادارہ تبليغات اسلامی منعقد كرے گا –
انہوں نے وضاحت كی كہ قرآنی تعليم كی یہ كلاسیں ۲ مہينے تك جاری رہیں گی-
جناب صادقی نے كہا كہ ان كلاسوں میں ناظرہ ٬ قرآن كريم قرائت قرآن كريم ٬اور مفاہيم قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی –
204395
نظرات بینندگان
captcha