مازندران كے ۸۰ ہزار طلباء ٬ قرآنی تعليم سے آراستہ

IQNA

مازندران كے ۸۰ ہزار طلباء ٬ قرآنی تعليم سے آراستہ

23:27 - December 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1613867
اعزازی خبر نگار : سال رواں میں ۸۰ ہزار طلباء نے مازندران كے دارالقرآن سے قرآنی تعليم حاصل كی ہے –
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (( ايكنا )) كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی مازندران كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ سال رواں كی ابتداء سے اب تك اس شہر كے دارالقرآن سے ۸۰ ہزار طلباء قرآنی تعليم سے آراستہ ہوئے ہیں –
اس دارالقرآن كے زير نظر ايك ہزار قرآنی معلم اپنی خدمات پيش كر رہے ہیں ان طلباء میں سے ۱۵ ہزار كا تعلق پرائمری كلاسوں كی حد تك اور بقیہ كا تعلق مڈل اور ہائی اسكولوں سے ہے –
رپورٹ كے مطابق اس دارالقرآن سے ۷۰ افراد نے كل قرآن حفظ كيا ہے اور كئی طلباء قرآن كے مختلف حصوں كے حفظ میں مصروف ہیں –
204390
نظرات بینندگان
captcha