بستان آباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كی قرآنی سرگرميوں كے ماہر ( محمد مدرسی ) نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (( ايكنا )) سے گفتگو كرتے ہوئے كہا : ان كلاسوں میں ناطرہ ٬ قرائت ٬ اور فصيح قرائت كی تعليم دی جائے گی اور نام نويسی كے اعلان سے لے كر ابھی تك لوگوں كی بہت بڑی تعداد نے ان كلاسوں میں شركت كے لیے اپنے نام لكھوائے ہیں –
مدرسی نے مزيد كہا كہ :اسی چيز كے پيش نظر ٬ شہر كے مختلف مقامات پر وسيع پيمانے پر اعلان كیے ہیں تاكہ قرآنی تعليمات كو معاشرہ میں زيادہ سے زيادہ پھيلايا جا سكے –
204100