بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے سعودی عرب كے اخبار چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں صوبہ قطيف كے شيعہ علماء شيخ ٫٫ عبد الجليل الزاكی ٬٬ اور ٫٫ شيخ علی الفرج ٬٬ نے غدير كے موضوع پر متواتر احاديث كے متعلق گفتگو كی ۔
اس كے علاوہ صوبہ قطيف كے نامور شعراء جناب ٫٫ عبد الخالق الجنبی ٬٬ ٫٫ ٬حمد الماجد ٬٬ اور ٫٫ حبيب المعاقيق ٬٬ بھی نشست میں شريك ہوۓ اور غدير اور حضرت علی كی مدح میں اشعار پڑھے ۔
یہ نشست سعودی عرب كے وقت كے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شہر قديح كے مركز اہل بيت میں شروع ہوئی ۔
206427