تحفظ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جدہ میں عالمی نشست

IQNA

تحفظ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جدہ میں عالمی نشست

9:42 - January 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1616596
بين الاقوامی گروپ : پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی عظيم شخصيت كے دفاع اور مغربی معاشرے اور میڈيا میں آپ كے خلاف ہونے والے مسموم پروپيگنڈے كا راستہ روكنے كے لیے سعودی عرب كے شہر جدہ میں عالمی اجلاس منعقد كيا گيا ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے اخبار ٫٫ المدينہ ٬٬ نے لكھا ہے كہ اس عالمی اجلاس میں انجمن جہانی اسلام كے جنرل سيكرٹری جناب عبد اللہ المحسن التركی ، اسلامی ممالك كےمغربی ممالك كے علماء اور دانشوروں نے شركت كی ۔ اردن كی اسلامی تنظيموں پر مشتمل يونين كے جنرل سيكرٹری جناب محمد خير الكيلانی نے اس اجلاس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شخصيت كے دفاع كے لیے عملی راہوں اور اساليب پر زور ديا ۔
انہوں نے كہا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی شخصيت كا تحفظ تمام مسلمانوں كی شرعی اور دينی ذمہ داری ہے ، علماء اور اسلامی دانشوروں كو چاہیے كہ وہ اسلامی تبليغ اور با مقصد اسلوب كے ذريعہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كا دفاع كریں ۔
تھائی لينڈ كی انجمن اسلامی كے سربراہ شيخ تہاتری حاج حسين نے اسی عنوان سے كہا كہ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شخصيت كا تحفظ تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ مختلف اجلاس ، گول ميز كانفرنسوں كےذريعہ آپ كے فضائل اور سيرت و سنن سے لوگوں كو زيادہ سے زيادہ آشنا كریں اور اسلامی تنظيموں كے مابين باہمی تعلق اور يكجہتی كے لیے بھی مفيد راستے متعين كیے جائیں ۔
207595
نظرات بینندگان
captcha