بيت لحم میں تاريخی مسجد كو جلا ديا گيا

IQNA

بيت لحم میں تاريخی مسجد كو جلا ديا گيا

8:06 - January 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1617167
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز يكم جنوری ۲۰۰۸ ء كو بيت لحم میں شدت پسند یہوديوں نے تاريخی مسجد ٫٫ الحميدیہ ٬٬ كو آگ لگا دی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے خبر رساں ايجنسی ٫٫ معا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين میں مقيم شدت پسند یہوديوں نے ايك حملے میں جنوبی بيت لحم میں شھر خضر كے علاقہ ٫٫ فاغور ٬٬ میں تاريخی مسجد ٫٫ الحميدیہ ٬٬ كو جلا كر ايك بار پھر اسلام اور مسلمانوں سے اپنی دشمنی كا اظہار كيا ہے ۔
اس حملے كے بعد شھر خضر كے ميئر ، بلدیہ كے ملازمين اور اس شھر كے مكينوں نے مطالبہ كيا كہ حكومتی عہديدار اس مسئلے پر توجہ دیں اور مذھبی مقامات كی حفاظت كریں مسجد الحميدیہ ۷۰۰ سال قديمی ہے اور ٫٫ فاغور ٬٬ كے علاقہ میں مذھبی اور تاريخی مقامات میں سے ايك ہے ، ۲ سال قبل شھر خضر كے لوگوں نے اس كی تعمير نو كا كام شروع كيا تھا ۔
208465
نظرات بینندگان
captcha