بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار ٫٫ الرياض ٬٬ نے لكھا ہے كہ جايزہ حفظ حديث سنٹر كے جنرل سيكرٹری ساعد العرابی المارثی نے اس حوالے سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں اور نو جوانوں كے درميان احاديث نبوی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم كو حفظ كرنے كی غرض سے رقابت ايجاد كی جاۓ تاكہ وہ احاديث كو حفظ كر كے ان كے سمجھنے اور ان كو اپنی زندگی میں لاگو كرنے پر كام كر سكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے دو حصے ہیں ايك بچيوں كے ساتھ مختص ہے اور دوسرا بچوں كے ساتھ اور كل شركاء كی تعداد ۷۸ طلباء كے قريب ہے جن میں ۱۵ بچيوں اور ۱۵ بچوں كو منتخب كيا جاۓ گا اور انہیں انعامات سے نوازا جاۓ گا ۔
208403