بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے olamaa ,com سایٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دينی مدرسے كے افتتاح كا مقصد دينی مسائل كے جوابات فراہم كرنے كے لیے اور علوم اسلامی كی تبليغ ہے اس دينی مدرسے میں ايك بہت بڑی لائبريری اور كانفرنس ہال بھی ہے ۔
كويت میں یہ تيسرا اسلامی مركز ہے اس سے پہلے مدرسہ امام حسن مجتبی اور مدرسہ رسول اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسلامی تبليغ كی ذمہ دارياں نبھا رہے ہیں ۔
اس مدرسے كی افتتاحی تقريب میں كويت كے علماء كرام اور كويت كی علمی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ۔
209334