بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق buratha news نے نقل كيا ہے كہ حرم امام حسين علیہ السلام كے انتظامی امور كے نگران ٫٫ افضل شامی ٬٬ نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ پرچم كشائی كی یہ تقريب عراقی انتظامیہ كےعھديداران اور محبان اھل بيت علیھم السلام كی موجودگی میں عزاداری اور طبل كے بجانے سے شروع ہو گی ۔
شامی نے مزيد كہا كہ اس تقريب كا آغاز نماز عشاء كے فورا بعد ہو گا ۔جبكہ سرخ پرچم ﴿ جو كہ تمام سال حرم پر نصب رہتا ہے ﴾ كی جگہ سياہ پرچم نصب كيا جاۓ گا جو غم اور اندوہ كا آئينہ دار ہے اور اس طرح رسما ماہ محرم الحرام كا آغاز ہو جاۓ گا ۔
رپورٹ كے مطابق ماہ محرم الحرام كی تاريخ اسلام میں اہميت كے پيش نظر اس ماہ كو تمام جہان اسلام میں نہايت عقيدت و احترام سے منانے كی ضرورت ہے ۔ اس سے اہل بيت علیھم السلام كے ساتھ شيعيان كے عشق كا حقيقی اظہار ہوتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قسم كی یہ تيسری پر شكوہ تقريب ہے جس كا حرم امام حسين علیہ السلام میں با قاعدہ انعقاد كيا جا رہا ہے ، جبكہ امام حسين علیہ السلام كے حرم كی پرچم كشائی كے بعد عزاداران سيد الشھداء حضرت عباس علیہ السلام كے حرم كی طرف روانہ ہوں گے جہاں حضرت عباس علیہ السلام كے حرم مبارك كی پرچم كشائی كی تقريب منعقد كی جاۓ گی ۔