مسجد كوفہ سائیٹ كا افتتاح

IQNA

مسجد كوفہ سائیٹ كا افتتاح

10:27 - January 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1619965
بين الاقوامی گروپ : مسجد كوفہ كی ھئيت منتظمہ نے اس مسجد كے تعارف كيلیےنئی انٹر نیٹ سائیٹ كا باقاعدہ افتتاح كر ديا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق برتھ نيوز نے لكھا ہے كہ اس شيعہ سائٹ پر مختلف عناوين موجود ہیں جن میں مسجد كوفہ كی تاسيس كی مختصر تاريخ ، اس مسجد میں انبياء اور ائمہ علیھم السلام كے روضے ، علماء ، شعراء اور مسلمان فلاسفہ كے آثار وغيرہ شامل ہیں سائیٹ كا اصلی صفحہ حضرت علی علیہ السلام كے اقوال زریں سے مزين ہے ، ان فرامين كا تعلق بھی مسجد كی فضيلت اور اس كے عبادی پہلو سے ہے ،
وزٹر حضرات ان فرامين پر كلك كر كے مسجد كوفہ كا قديمی نقشہ بھی ملاحظہ كر سكتے ہیں اس كے علاوہ مسجد كوفہ سائیٹ پر دیۓ گۓ دوسرے مطالب میں شہر كوفہ كی تاريخ اس شہر كا دوران خلافت امير المٶمنين علیہ السلام میں اسلامی دارالحكومت قرار پانا كوفہ كے ديگر تاريخی مقامات ، مسجد میں مدفون شخصيات جيسے سفير امام حسين علیہ السلام مسلم بن عقيل ، ميثم تمار شامل ہیں ۔ ان كا ذكر آيا ہے ، امير المٶمنين كا گھر خلافت كے دوران ايك اہم مركز خلافت اسلامی تھا اس كا ذكر ، شہر كوفہ كا قديم و جديد نقشہ ، مسجد كی فضيلت اور اس كے اعمال ، قرآن ، مفاتيح ، فوٹو ، دعائیں اور زيارات دی گئی ہیں ۔
211447

نظرات بینندگان
captcha