بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ابا ﴾﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلجيئم میں سخت سردی كے با وجود ہزاروں كی تعداد میں محبان اہل بيت امام بارگاہوں میں پہنچے اور مظلوم كربلا امام حسين علیہ السلام كی عزاداری میں شركت كی ۔
خطباء نے اپنی تقارير میں فضائل امام حسين علیہ السلام اور امام حسين علیہ السلام كے اخلاقی اوصاف بيان كیۓ اور امام علیہ السلام كو شجاعت ، ايثار ، اور محبت و دوستی كا نمونہ قرار ديا ۔
بلجيئم كے شہر ٫٫ آنتويرن ٬٬ كے الزھراء امام بارگاہ میں مجلس امام حسين علیہ السلام منعقد كی گئی اس مجلس میں ايرانی ، عراقی ، لبنانی اور مراكشی شيعوں نے بڑی تعداد میں شركت كی یہ مجلس تلاوت قرآن كريم سے شروع ہوئی ۔تلاوت قرآن كے بعد زيارت عاشورا پڑھی گئی اس كے بعد منبر حسينی كے خطيب شيخ ٫٫ عبد الامير الخفاجی ٬٬نے دين اسلام اور رسالت پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے احياء میں امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا ساتھيوں كے كردار كے موضوع پر تقرير كی ۔
211609