بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كی ابتداء میں اصول دين كی بحث كی گئی ہے اور اصول دين كے ذيل میں مندرجہ ذيل موضوعات كو بيان كيا گيا ہے ۔
انسان كی سعادت میں عقائد كردار ، اصول دين كی شناخت كے راستے اور اسلام میں ولايت كا مقام
اس كے علاوہ اسلام میں اخلاقيات ، اسلام اور ايمان كا رابطہ ، مسلمانوں كے ايك دوسروں پر حقوق ، اور اسلامی امت كی بعض ذمہ دارياں جيسے موضوعات كو بھی اس كتاب میں زير بحث لايا گيا ہے ۔
یہ كتاب ۲۹۲ صفحات پر مشتمل ہے اس كی قيمت ۲۸۰۰ تومان اور اس كی تعداد ۱۵۰۰ نسخے ہے ۔
210025