محرم الحرام كی مناسبت سے افغانستان میں مجالس عزا

IQNA

محرم الحرام كی مناسبت سے افغانستان میں مجالس عزا

11:34 - January 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1620017
بين الاقوامی گروپ : محرم الحرام كی مناسبت سے كابل كی مسجد عيد گاہ میں مجلس سيد الشہداء كا انعقاد كيا گيا اس مجلس میں عوام كے علاوہ شيعہ و سنی علماء نے بھی شركت كی ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے خبر رساں ايجنسی صداۓ افغانستان كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مجلس میں علماء كرام نے لوگوں كو اخوت كا پيغام ديا اور مكتب امام حسين علیہ السلام كی حمايت كو حق و حقانيت كی حمايت قرار ديا ۔
افغانستان میں شيعہ علماء كونسل كے سربراہ ٫٫ آيت اللہ آصف محسنی ٬٬ نے مجلس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ امام حسين علیہ السلام كا جہاد باطل كے مقابلے میں تھا اور عزاداری كا مفہوم امام حسين علیہ السلام كے طرز عمل كی حمايت ہے اور ہم مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ انسانيت اور حقانيت كی حمايت كریں ۔
اس كے علاوہ اس مجلس میں ٫٫ برھان الدين ربانی ، محمد محقق ، آيت حجت ٬٬ اور ديگر خطباء نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ امام حسين علیہ السلام كے مكتب كا تعلق كسی خاص مذھب يا فرقے سے نہیں ہے بلكہ اس كا تعلق پوری انسانيت سے ہے اور مكتب امام حسين علیہ السلام كی حمايت بھر پور انداز میں ہونی چاہیے ۔
افغانستان كی وزارت حج و اوقاف كے نمائندہ ٫٫ رحمانی ٬٬ نے وزير حج و اوقاف كی طرف سے ايك بيانیہ جاری كيا اس بيانیے میں افغانستان كے تمام نشرياتی اداروں سے مطالبہ كيا گيا كہ وہ محرم الحرام كے مہينے میں اسلامی اقدار كے خلاف كوئی پروگرام نشر نہ كریں ۔
اس مجلس كے اختتام پر ۱۶ نكاتی قرار داد پيش كی گئی اس قرار داد میں مذاھب كے درميان بھائی چارے ، حق كی حمايت اور مذھبی بے راہ روی سے دوری كی تاكيد كی گئی ۔
211335

نظرات بینندگان
captcha