ادبی گروپ : ايرانی شہر بو شہر كے ثقافتی محكمہ كے مركزی دفتر نے اس صوبہ كی مساجد كو ۶۰ ہزار كتب كا عطیہ ديا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق صوبہ بو شہر كے محكمہ ثقافت و مذھبی امور كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ اس شہر كے ثقافتی سنٹر نے صوبہ كی تمام مساجد میں مختصر لائبريرياں قائم كرنے كے لیے ضروری سامان فراہم كر ديا ہے جس میں المارياں ، ميز ، كرسياں ، اور كيمپوٹر وغيرہ شامل ہیں ۔ اس طرح شہر كی ۷۷ لائبريرياں باقاعدہ اپنی فعاليت كا آغاز كر چكی ہیں ۔ اب ان مساجد میں لائبريرياں كے لیے مناسب ہال اور سردی و گرمی سے بچنے كے لیے بھی مناسب اقدمات كیے گۓ ہیں ۔ اور تمام مساجد كو لائبريری فعال كرنے كے لیے كتابوں كا ھدیہ بھی ديا گيا ہے ، اس ثقافتی سنٹر نے لائبريرين كے لیے كمپوٹر كورس كرنے كی بھی سہولت فراہم كی ہے ۔
212035