بحرين میں نویں اور دسویں محرم كو سركاری تعطيل

IQNA

بحرين میں نویں اور دسویں محرم كو سركاری تعطيل

11:32 - January 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1621214
بين الاقوامی گروپ : بحرينی وزير اعظم نے ۱۲ جنوری ۲۰۰۸ كو ايك پيغام كے ذريعہ نویں و دسویں محرم الحرام كو سركاری تعطيل كا اعلان كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق بحرين كی سركاری خبر رساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ بحرين كے وزير اعظم شيخ خليفہ بن سلمان آل خليفہ نے بحرين كے شيعہ علماء اور شيعہ عوام كی اپيل پر تاسوعا اور عاشوار كے دن سركاری چھٹی كا اعلان كر ديا ہے ۔ انہوں نے كہا كہ ان دونوں میں تمام وزارتیں ، اور بحرين كے سركاری ادارے بند رہیں گے ۔ اس سے پہلے مجلس علماۓ شيعہ بحرين كے نائب صدر سيد عبد اللہ غريفی اور اس ملك كے كچھ شيعہ عمائدين نے بحرينی حكومت سے ان دو دنوں كی تعطيل كا مطالعہ كيا تھا ۔
212597

نظرات بینندگان
captcha