{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << 1 2 3 >> نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريا كے سياست دان << Susanne winter >> ٫٫ سوزان وينٹر ٬٬ نے گذشتہ اتوار كو ايك تقرير میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی توھين كی ہے ۔
ونٹر نے روزنامہ << oesterreich >> كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ سب مسلمانوں كی ايك مشكل یہ ہے كہ وہ بچوں سے اچھا برتاٶ نہیں كرتے ۔
آسٹريا كی حكومت وينٹر كی تقرير پر تحقيق كر رہی ہے كہ كيا اس كی تقرير دين اسلام سے نفرت كی وجہ سے ہے اور اگر یہ بات ثابت ہو جاۓ كہ اس نے دين اسلام سے دشمنی كی وجہ سے یہ اقدام كيا ہے تو عدالت اس كو دو سال كی قيد كی سزا دے گی ۔
آسٹريا كے مسلمانوں نے اس تقرير پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
آسٹريا میں اسلامك سوسائٹی كے ترجمان عمر الراوی نے اس تقرير پر سخت تنقيد كی ہے ۔
٫٫ الرادی ٬٬ نے اس قسم كی توہين كو ناقابل برداشت قرار ديا ۔
213062