نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسين كی ياد میں فرانس كے دارلحكومت پيرس میں يوم عاشور محرم نہايت عقيدت احترام سے منايا گيا۔ امامیہ آگنائزيشن فرانس كے زير اہتمام امام بارگاہ شاہ نجف لاكونيوپيرس كے احاطہ میں شيعان حيدركرارنے شبیہ تعزیہ اور علم حضرت عباس برآمد كيا گيا جہاں نوحہ خوانوں نے اپنے بيان میں امام عالی مقام كو جبكہ ماتمی حضرات نے ماتم داری اور زنجير زنی كركے شہيدائے كربلا كی ياد كوتازہ كيابعد ازں مجائس عزاسے ذاكرين اور علماء نے خطاب كيا۔ بھارت سے آئے ہوئے مولانا سيد دلشادنقوی نے خطاب كرتے ہوئے فضائل اورمصائب اہلبيت بيان كرتے ہوئے كہاكہ 14 سو سال قبل حضرت امام حسين نے يزيد كے ہاتھ پر بيعت كرنے كی بجائے جانوں كا نذرانہ اور سب كچھ قربان كر كے اپنے نانا محمد ﷺكے دين و اسلام كی عظمت اور حقيت كو بچايا ليا اور دنيا پر ثابت كرديا اسلام زندہ ہوتا ہے ہر كربلا كے بعد اور آنے والی امت مسلمہ كيلئے پيغام چھوڑا كہ باطل قوتوں كے سامنے سر جھكانے كی بجائے حق كی آواز بلند كرتے رہنا ہی درحقيت افضل عبادت ہے جس كو دنيا كی كوئی طاقت نہیں مٹاسكتی اور مسقبل میں بھی جويزيدقوت طاقت اور اقتدار كے زور پرحق كی آواز دبانے اور مٹانے كی كوشش كرے گا اس كو بھی عبرت كے سواكچھ حاصل نہ ہوگا ۔