دبئی میں اسلامی ہوٹل كا افتتاح

IQNA

دبئی میں اسلامی ہوٹل كا افتتاح

11:12 - January 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1622433
بين الاقوامی گروپ : ٫٫ ملينيئم ٬٬ ہوٹلز كے تحت ۲۱ جنوری ۲۰۰۸ ء كو ٫٫ كپژرون ٬٬ نامی اسلامی ہوٹل كا افتتاح كيا گيا جس میں ۱۶۳ بیڈ رومز موجود ہیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق گلف ڈيلی اخبار نے لكھا ہے كہ اس ہوٹل میں شراب نوشی ممنوع ہے اور سوئمنگ پول میں بھی مرد اور خواتين كے لیے جدا جدا بناۓ گۓ ہیں ۔
اس ہوٹل كے انچارج ٫٫ ردا مختاری ٬٬ نے افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اس ہوٹل كی تاسيس كا مقصد مہمانوں كی اچھے انداز میں پذيرائی كرنا ہے انہوں نے كہا كہ اس ہوٹل میں شراب فروشی ممنوع ہے اور مغربی موسيقی كے بجاۓ ہوٹل میں پرندوں اور آبشار كی طبيعی صدائیں نشر كی جائیں گی ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ہوٹل كے عملہ كی خواتين اگرچہ اسلامی پردے كی پابند نہیں ہیں ليكن انہیں مناسب لباس زيب تن كرنے كی تلقين كی گئی ہے ۰
انہوں نے آخر میں كہا كہ ايسا ہوٹل جس میں اسلامی اقدار كی پاسداری كی جاتی ہو اس كا شدت سے مطالبہ كيا جاتا رہا ہے اور خليجی ممالك كے سرمایہ كاروں نے بھی اس میں رجحان دكھايا ہے اور اس ہوٹل كا سب سے بڑا سرمایہ كار ابو ظہبی اسلامی بينك ہے ۔
214225

نظرات بینندگان
captcha