فرانس میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ

IQNA

فرانس میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ

12:11 - January 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1623466
بين الاقوامی گروپ : ملت فلسطين كے حقوق كی دفاع كرنے والی كمیٹی كے فرانسيسی اراكين نے فرانس كے شہر ٫٫ پوآتية ٬٬ میں اسرائيل كی غزہ پر جارحيت كے خلاف مظاہرے كا اہتمام كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق alter info نے فرانس میں ملت فلسطين كا دفاع كرنے والی كمیٹی كے سربراہ ٫٫ sylrette rougier ٬٬ نے پوآتیہ شہر میں اسرائيلی وزير خارجہ كے مستقبل قريب میں فرانس كے دورہ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اقوام متحدہ كو اسرائيل سے ہر قسم كے تعلقات منقطع كرنے چاہیں ۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيلی وزير دفاع نے بھی حكومت فرانس سے غزہ پر حملے كے سلسلہ میں مشاورت كی ہے ۔
انہوں نے امريكی صدر كے مشرق وسطی كے حالیہ دورہ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ بش كا مقصد اسرائيلی حملے كی تائيد تھا اور انہوں نے اسرائيلی جارحيت كو ايك شرم آور اقدام قرار ديا اور اسے انسانی حقوق كی كھلم كھلا خلاف ورزی قرار ديا ہے ۔
215618

نظرات بینندگان
captcha