{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ليبيا كے اخبار ٫٫ الفجر الجديد ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے ليبيا كے امور اوقاف و زكات كے دفتر كی زير نگرانی منعقد كیۓ گۓ تھے ۔
یہ مقابلے مندرجہ ذيل چھ موضوعات پر تھے ۔
1. حفظ كل قرآن با تفسير ۔
2. حفظ كل قرآن ۔
3. حفظ ۲۰ سپارے ۔
4. حفظ ۱۰ سپارے ۔
5. حفظ ۵ سپارے ۔
6. تجويد قرآن كريم ۔
یہ مقابلے ۱۹ جنوری ۲۰۰۸ ء كو شروع ہوۓ تھے اور ۲۴ جنوری كو اختتام پذير ہوۓ اور آخر میں ممتاز قراء اور حفاظ كا انتخاب كيا گيا اور ہر موضوع میں پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی ليبيا كے امور اوقاف و زكات كے دفتر كی طرف سے قدر دانی كی گی اور انہیں قيمتی انعامات سے نوازا گيا ۔
215902