{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سنندج كے امام جمعہ ٫٫ حسام الدين مجتھدی ٬٬ نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی مباحث میں آيات قرآن كريم كے معانی پر دقت سے توجہ دينی چاہیے تاكہ مخاطب ان مفاہيم اور معانی كو سمجھ كر اپنی زندگی میں ان سے استفادہ كر سكے ۔
انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد مٶمنين كے لیے شفا اور رحمت ہے ليكن قرآن مجيد میں تدبر كرتے وقت تفسير بالراۓ سے اجتناب ضروری ہے ۔
كيونكہ تفسير بالراۓ اور تدبر قرآن میں بہت فاصلہ ہے اور اگر اس كی طرف توجہ نہ كی جاۓ تو یہ چيز ان كے لیے گمراہی كا موجب بنے گی ۔
سنندج كے امام جمعہ نے مزيد كہا كہ قرآن كے نزول كا مقصد انسانوں كی ہدايت اور ان كو كمال اور سعادت واقعی تك پہنچانا ہے اور اس سعادت كا مستحق انسان تب ہی ہو سكتا ہے كہ جب قرآن مجيد كے فرامين پرعمل كرے اور قرآن مجيد پر اس وقت عمل كيا جا سكتا ہے جب انسان قرآنی مفاہيم كو سمجھتا ہو ۔
216338