يونيورسٹی كے استاد اور علوم و معارف اسلامی كے ماہر نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ خداوند متعال سورہ بقرہ كی پہلی آيت میں انسان كی ہدايت كے بارے میں فرماتا ہے : ﴿ ذلك الكتاب لا ريب فیہ ھدی للمتقين ﴾ یہ وہ كتاب ہے جس میں كسی قسم كے شك كی گنجائش نہیں ہے یہ متقين كے لیے ہدايت ہے اور سورہ نحل كی آيت نمبر ايك اور دو میں فرماتا ہے ﴿ تلك آيات القرآن و كتاب مبين ھدی و بشری للمومنين ﴾ یہ آيات قرآن اور واضح كتاب ، مومنين كے لیے ہدايت اور بشارت ہے ۔
انہوں نے كہا كہ انسان كے لیے چار قسم كی ھدايتیں ہیں ۱ ۔ ھدايت تكوينی ، ۲ : ہدايت تشريعی ، ھدايت وسيلہ اور ذريعہ فراہم كرنے كے معنی میں ، ۴ : نعمتوں كی طرف ہدايت ۔
ھدايت تكوينی سے مراد یہ ہے كہ خداوند عالم نے انسانوں اور دوسری موجودات میں ترقی اور تكامل كے صلاحيتیں خلق فرمائیں ہیں كہ جن كو بروۓ كار لا كر انسان يا دوسری موجودات ترقی كرتی ہیں ۔
216024