{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق الجزيرہ نيوز ايجنسی نے كہا ہے كہ ڈنماركی عوام نے اس ملك كے بڑے شہروں كے چوراہوں پر جمع ہو كر عالمی برادری كی اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كی طرف توجہ مبذول كروائی ہے اور اس ملك كے دارالحكومت كوپن ھيگن میں پارليمنٹ كے سامنے مظاہرہ كيا ہے مظاہرين نے كتبے اور بينر اٹھا ركھے تھے جن پر غزہ كی پٹی سے محاصرہ ختم كرنے ، عالمی برادری كو اس واقعہ پر نوٹس لينے ، اور اسرائيل كے خلاف نعرے درج تھے ۔
ڈنمارك كے ثقافتی دارالحكومت << Arhus >> میں مقيم فلسطينيوں نے بھی اسرائيل كی غير انسانی كاروائيوں كے خلا ف مظاہرہ كيا ہے ، ان مظاہروں میں ڈنمارك كی خواتين اور بچوں كی بڑی تعداد نے بھی شركت كی اور اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں كے خلاف زبر دست نعرہ بازی كی ۔ مظاہرين نے فلسطين كی مظلوم عوام سے اظہار يكجہتی كرتے ہوۓ انہیں اپنے داخلی اختلافات بھلا كر اسرائيل كے خلاف متحد ہونے كی اپيل كی ۔
216935