{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ گلف ڈيلی نيوز ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ قرآن ۱۶۲ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كا وزن ۱۴ كلو گرام ہے اس میں خالص سونا استعمال كيا گيا ہے اور قرآن مجيد كا یہ نسخہ ۲۰۰۶ ء میں ماسكو میں تيار كيا گيا یہ خوبصورت اور بے نظير قرآن روس میں ٫٫ سن پٹرز برگ ٬٬ اكیڈمی میں موجود ہے اور اب تك اس قرآنی نسخے كی ايران ، روس اور بحرين میں نمائش ہو چكی ہے ۔
217384