ليبيا میں قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

ليبيا میں قرآنی مقابلوں كا اختتام

12:10 - January 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1625039
بين الاقوامی گروپ : ۲۸ جنوری ۲۰۰۸ ء كو ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں ۱۹ ویں سالانہ قرآنی مقابلے اپنے اختتام كو پہنچ گۓ ہیں ، ان مقابلوں كا اہتمام ليبيا كی وزارت اوقاف سے وابستہ قرآنی مراكز نے كيا ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں وزارت اوقاف و زكات كے اعلی عہديدار ، مساجد كے پيش نماز حضرات اور قرآنی اداروں كے سربراہوں نے شركت كی یہ مقابلے حفظ ، تفسير اور تجويد قرآن مجيد كے موضوع پر تھے ۔
ياد رہے كہ ليبيا ، اسلامی اور عرب ملك ہے اور یہ شمالی افريقہ میں مصر ، تيونس ، چاڈ اور نائيجريا كے درميان واقع ہے اور اس ملك میں دو ہزار قرآنی مراكز موجود ہیں ۔
21777
نظرات بینندگان
captcha