بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۳۰ جنوری ۲۰۰۸ ء كو دبئی میں حفظ و تجويد قرآن كے خواتين سے مخصوص مقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے ان مقابلوں كا اہتمام دفتر امور اسلامی نے كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے متحدہ عرب امارات كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے تين دن تك جاری رہیں گے ۔
اور ان مقابلوں دبئی كے قرآنی مراكز ہیں زير تعليم خواتين شركت كریں گی ۔
امور اسلامی كے دفتر كے مدير ٫٫ حمد بن الشيخ احمد الشيبانی ٬٬ نے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی مفاہيم دھقانی كی طرف توجہ دلانا اور قرآن مجيد كی صحيح قرائت كی طرف متوجہ كرنا ہے ۔
اس كے علاوہ ۶ فروری ۲۰۰۸ ء سے ۸ فروری تك دبئی كے قرآنی مراكز میں زير تعليم مرد حضرات كے لیے حفظ قرآن كا ايك مقابلہ منعقد كيا جاۓ گا ۔
217792