مشہد میں ٫٫ بزرگ كربلا ٬٬ نامی نمائش

IQNA

مشہد میں ٫٫ بزرگ كربلا ٬٬ نامی نمائش

8:23 - February 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1626080
فن گروپ : ايران كے عظيم شہر مشہد میں ٫٫ بزرگ كربلا ٬٬ نامی نمائش كا افتتاح ہو گيا ہے

۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كے انعقاد كا مقصد عاشورا كی تعليمات كو عام كرنا بتايا گيا ہے ۔ یہ نمائش تين ہزار مربع میٹر پر لگائی گئی ہے جس میں ۱۹ بڑے سٹال بناۓ گۓ ہیں جس میں سے ہر سٹال پر كچھ لوگ موجود ہوں گے جو واقع كربلا كی تبيين كریں گے ۔

شہر مشہد كے ميئر نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ آج كے معاشرے میں واقع كربلا كو متعارف كروانے كے لیے اچھی زبان اور معاشرے كی ضروريات كو مد نظر ركھتے ہوۓ اچھے اندز سے پيش كيا جاۓ اور حسينی تعليمات كو مختلف فنون كی صورت میں پيش كيا جاۓ تو اس سے كربلا كی تعليمات عام كرنے میں مدد ملے گی ۔

218900
نظرات بینندگان
captcha