ہمدان میں امام خمينی رح كے وصيت نامے پر تحريری مقابلہ

IQNA

ہمدان میں امام خمينی رح كے وصيت نامے پر تحريری مقابلہ

10:21 - February 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1626585
قرآنی سرگرمياں گروپ : انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے شہر ہمدان میں امام خمينی رح كے وصيت نامے پر ايك مقابلے كا انعقاد كيا جاۓ گا
۔
ہمدان كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے قرآن سنٹر كے انچارج ٫٫ مجتبی جمالی سلطان ٬٬ نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ امام خمينی رح كا الہی اور سياسی وصيت نامہ نمازيوں كے درميان تقسيم كر ديا گيا ہے اور مجمع قرآنی ٫٫ فجر نور ٬٬ كی قرآنی محفل میں اس مقابلے كے ممتاز افراد كی قدر دانی كی جاۓ گی ۔
انہوں نے كہا كہ اس كے علاوہ انقلاب اسلامی كی سالگرہ كی مناسبت سے ۵ قرآنی محافل بھی منعقد كی جائیں گی جن میں صوبے كے ممتاز قراء وشركت كریں گے ان محافل میں جيد علماء كی تقارير بھی ہوں گی ۔
ياد رہے كہ ان تمام پروگراموں كا اہتمام ادارہ اوقاف و امور خيریہ نے كيا ہے ۔اور یہ پروگرام ہمدان كی ۵ مساجد میں ہوں گے ۔
219250
نظرات بینندگان
captcha