دبئی میں نویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

دبئی میں نویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

10:46 - February 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1626917
بين الاقوامی گروپ : دبئی میں نویں حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلے منعقد كیۓ جا رہے ہیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دار الخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا آغاز بروز ہفتہ ۲ فروری ۲۰۰۸ ء كو ہوا ہے اور ان مقابلوں میں ۳۶ مرد اور ۵۲ خواتين شركت كر رہی ہیں اور یہ سب افراد امارات كے حفظ قرآن كے مراكز سے وابستہ ہیں ۔

اس مقابلے كا انعقاد كرنے والے مٶسسے كے انچارج ٫، ابراہيم بو ملحہ ٬٬ نے كہا ان مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد بہت اچھی علمی صلاحيت كے مالك ہیں ۔

ياد رہے كہ خواتين و حضرات كے حفظ قرآن كے یہ مقابلے عليحدہ عليحدہ جگہوں پر منعقد ہوں گے اور یہ مقابلے ۹ فرری تك جاری رہیں گے ۔

219600

نظرات بینندگان
captcha