۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق كرمان كی چوتھی قرآنی نمائش كے كنونيئر سيد حميد رضا توحيدی نے كہا كہ اس نمائش میں ركھے گۓ آثار كو تين حصوں میں تقسيم كيا گيا ہے ۔
شعبہ فن و ھنر
عوامی اور حكومتی قرآنی انجمنیں
اسٹال
انہوں نے كہا كہ شبينہ كا انعقاد قرآنی مقابلے ، بچوں كو قرآنی تعليم دينے كے نۓ انداز اس نمائش كے دوسرے پروگرام ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں قرآنی تعليم پر مشتمل دوسرا سافٹ وئير جس كا نام ٫٫ تدوير خوانی ٬٬ ہے پيش كيا جاۓ گا ۔ اس كی تياری میں كرمان كے قرآنی حفاظ اور قراء تنظيم كا بنيادی كردار ہے ۔
صوبہ كرمان كے محكمہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے سربراہ مہدی محبان نے اس نمائش كے تين مقاصد بيان كیے جو حمايت ، ھدايت اور نگہابانی ہے ۔ انہوں نے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد پر ۵۰ ملين تومان لاگت آئی ہے ۔
219872