پانچ ترك لڑكيوں كا حفظ قرآن

IQNA

پانچ ترك لڑكيوں كا حفظ قرآن

11:53 - February 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1627638
قرآنی سرگرمياں گروپ : پانچ ترك لڑكياں جو كہ كئی سالوں سے ٫٫ ادنیہ ٬٬ كے قرآنی مركز میں حفظ قرآن میں مشغول تھیں آخر كار قرآن مجيد حفظ كرنے میں كامياب ہو گئیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ ادنیہ ٬٬ كے قرآنی مركز نے ان پانچ لڑكيوں كو حفظ قرآن كی سند جاری كردی ہے جنہوں نے اس مركز كے زير نگرانی كچھ عرصہ پہلے قرآن مجيد حفظ كيا تھا ۔
تقسيم اسناد كی اس تقريب میں تركی كے ادارہ ديانت اور ٫٫ ادنیہ ٬٬ كے مفتی ٫٫ شاكر پنيالی ٬٬ نے شركت كی ۔
یہ لڑكياں حفظ قرآن كريم كی وجہ سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی ہم سن لڑكيوں سے كہا كہ قرآن سے زيادہ سے زيادہ آشنائی پيدا كریں اور اس پر عمل كریں ۔
ياد رہے كہ ٫٫ ادنیہ ٬٬ تركی كے ساحلی شہر ٫٫ اوردو ٬٬ كا ايك علاقہ ہے ۔
220508
نظرات بینندگان
captcha