{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دارالخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے منعقد كرنے والی انجمن كے سربراہ ٫٫ ابراہيم محمد بو ملحہ ٬٬ نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مقابلے گذشتہ ۹ سال سے منعقد كۓ جا رہے ہیں اور قرآنی اداروں میں ان مقابلوں كو بہت پذيرائی حاصل ہوئی ہے ۔ ان مقابلوں میں مختلف عمر كے افراد نے شركت كی ہے ۔
جناب ٫٫ بو ملحہ ٬٬ نے كہا كہ حفظ اور قرائت قرآن كريم كا اہم ترين فائدہ اجر معنوی ہے اور گذشتہ چند سالوں میں اس انجمن نے ان مقابلوں كے انعقاد كے لیے بہت كام كيا ہے ۔
221294