آسٹريا میں ايك دفعہ پھر توھين رسالت

IQNA

آسٹريا میں ايك دفعہ پھر توھين رسالت

12:57 - February 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1630832
بين الاقوامی گروپ : آسٹريا كے ايك شدت پسند سياست دان نے پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اسلام كی توھين كر كے مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے << 1 2 3 >> نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريا كے سياست دان << Susanne winter >> ٫٫ سوزان وينٹر ٬٬ نے گذشتہ اتوار كو ايك تقرير میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی توھين كی ہے ۔
ونٹر نے روزنامہ << oesterreich >> كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ سب مسلمانوں كی ايك مشكل یہ ہے كہ وہ بچوں سے اچھا برتاٶ نہیں كرتے ۔
آسٹريا كی حكومت وينٹر كی تقرير پر تحقيق كر رہی ہے كہ كيا اس كی تقرير دين اسلام سے نفرت كی وجہ سے ہے اور اگر یہ بات ثابت ہو جاۓ كہ اس نے دين اسلام سے دشمنی كی وجہ سے یہ اقدام كيا ہے تو عدالت اس كو دو سال كی قيد كی سزا دے گی ۔
آسٹريا كے مسلمانوں نے اس تقرير پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
آسٹريا میں اسلامك سوسائٹی كے ترجمان عمر الراوی نے اس تقرير پر سخت تنقيد كی ہے ۔
٫٫ الرادی ٬٬ نے اس قسم كی توہين كو ناقابل برداشت قرار ديا ۔
213062

نظرات بینندگان
captcha