زاھدان میں تفسير قرآن مجيد كے ايك كورس كا آغاز

IQNA

زاھدان میں تفسير قرآن مجيد كے ايك كورس كا آغاز

12:19 - February 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1632210
قرآنی سرگرمياں گروپ : زاھدان میں مسجد حضرت زينب سلام اللہ علیھا اور مسجد فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا میں ۱۱ ویں پارے كی تفسير كا ايك كورس شروع كيا جا رہا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق یہ كورس ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر اور قرآنی موسسہ ٫٫ ياسين ٬٬ كے باہمی تعاون سے مسجد حضرت زينب سلام اللہ علیھا اور مسجد فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیھا میں شروع كيا جا رہا ہے۔ اس كورس میں ۴۰۰ سے زائد خواتين و حضرات شركت كر رہے ہیں ۔
یہ كورس ان دو مساجد میں عيد نو روز تك جاری رہے گا اور اس میں چاليس كلاسیں ہوں گی ۔ اس كورس كے اختتام پر كامياب افراد كے لئے سند جاری كی جاۓ گی ۔
226310

نظرات بینندگان
captcha