تركی كے وزير اعظم كی غزہ كی پٹی میں قتل عام كی مذمت
بين الاقوامی گروپ : تركی كے وزير اعظم جناب رجب طيب اردگان نے غزہ كی پٹی میں بے گناہ لوگوں كے قتل عام پر اسرائيل كی مذمت كی ان حالیہ حملوں میں ۱۰۰ فلسطينی مسلمان شھيد ہو چكے ہیں ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے IHT >> << سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲ مارچ ۲۰۰۸ ء كو جناب رجب طيب اردگان نے ايك بيان میں كہا كہ غزہ كی پٹی میں بے گناہ بچوں اور عورتوں كے قتل عام كا كوئی جواز نہیں ہے ۔
جناب رجب طيب اردگان نے كہا كہ اسرائيل علاقے میں امن و امان كے لیے كسی ڈپلو میٹك راہ حل كو قبول نہیں كرتا ۔
229327