كابل میں مسجد امام زمان ﴿ عج ﴾ میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد
قرآنی سرگرمياں گروپ : كابل میں مسجد امام زمان ﴿ عج ﴾ میں ہر روز قرآنی قرآن مجيد كی تعليم كے لیے ايك كلاس كا اہتمام كيا گيا ہے اس كلاس میں كم سن بچے اور افغانی نوجوانوں شركت كرتے ہیں ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی یہ كلاس ہر روز مسجد امام زمان ﴿ عج ﴾ میں صبح ۶ بجے سے لے كر ساڑھے سات بجے تك ہوتی ہے اور اس كلاس میں ۵ سے ۱۵ سال كے ۶۰ بچے اور نو جوان شركت كرتے ہیں ۔
قرآنی تعليم كی یہ كلاس گذشتہ تين سال سے ہو رہی ہے اور اس میں ناظرہ اور تجويد قرآن كے علاوہ عقائد اور احكام كی بھی تعليم دی جاتی ہے ۔
اس كلاس میں تعليم كی ذمہ داری شہر كابل كے علاقہ قلعہ وزير كے ممتاز قاری ٫٫ محمد داود حسينی ٬٬ نبھا رہے ہیں ۔
ياد رہے كہ مسجد امام زمان ﴿ عج ﴾ كابل كے شيعہ نشين علاقے میں واقع ہے ۔
232674