سينگال كی مسلم اسٹوڈنٹس انجمن كے سربراہ ''محمدولامين گای''نے بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''سے سينگال میں گفتگوكرتے ہوئے كہا كہ گریٹ ولڈر كی اسلام مخالف فلم كا مقصد اسلام، پيغمبراسلام ﴿ص﴾ اور ايك ارب سے زائد مسمانوں كے مذہبی عقائد كی توھين ہے ۔
جناب محمدولامين گای نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو اس توھين كا صبروتحمل سے جواب ديناچاہیے اورشدّت پسندانہ رویے سے اجتناب كرنا چاہیے ۔
كيونكہ دين اسلام كی تعليمات میں شدّت پسندی كی نفی كی گئی ہے۔انھوں نے آخر میں كہاكہ سينگال كے مسلمان اس قرآن مخالف فلم اور ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبراسلام ﴿ص﴾ كے توھين آميزخاكوں كی دوبارہ اشاعت كی مذمت كرتے ہیں۔
235848