فرانس میں ايك مسلمان بچے كو ٹی وی پروگرام میں شركت سے روك ديا گيا

IQNA

فرانس میں ايك مسلمان بچے كو ٹی وی پروگرام میں شركت سے روك ديا گيا

10:56 - April 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1640772
بين الاقوامی گروپ: فرانس میں ايك ۹ سالہ مسلمان بچے كو اسلامی نام كی وجہ سے ٹی وی چينل ،فرانس ''gulli '' میں بچوں كے پروگرام میں شركت سے روك ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''۸۹ rue ''كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نو سالہ بچے سے ٹی وی چينل ''gulli '' كے بچوں كے پروگرام میں شركت كرنا تھی ليكن چونكہ اس كا نام ''اسلام'' ہے اس لئے اسے اس ٹی وی پروگرام سے روك ديا گيا ہے۔
''اسلام '' كی والده نے فرانس كے نسل پرست مخالف گروہ سے اسكے خلاف شكايت كی ليكن تاحال اس كی شكايت كا كوئی جواب نہیں ديا گيا ہے۔ جبكہ اس چينل كے ڈائرئكٹرز نے دعوی كيا ہے كہ ہم نے كسی كوبھی اس ٹی وی پروگرام میں شركت سے نہیں روكا ہے۔
236872

نظرات بینندگان
captcha