ايران كے شھر زابل میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے شھر زابل میں محفل قرآن كا انعقاد

12:14 - April 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1641542
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۷ اپريل ۲۰۰۸ ء كو شھر زابل میں ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس ہال میں محفل قرآن منعقد كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سيستان وبلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں ممتاز قرّاء ، قرآن مجيد كے اساتذہ اور قرآن مجيد كے ممتاز طلباء نے شركت كی ۔ ادارہ تبليغات اسلامی زابل كے انچارج حجت الاسلام ''دھقان'' نے اس محفل میں خطاب كرتے ہوئے حاضرين كا شكریہ ادا كيا كہ انھوں نے اس محفل میں شركت كر كے قرآن مجيد سے محبت اور عشق كا ثبوت ديا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں قرآن مجيد كے قرّاء اور قرآن مجيد پر عمل كرنے والوں كی خصوصيات اورخدا كے نزديك ان كے مقام كو بيان كيا۔
237708

نظرات بینندگان
captcha