بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق ۲۰ صدی عيسوی كے آغاز میں ماسكو میں ايك جديد مسجد كی ضرورت كے پيش نظر اس شھر كے امام جمعہ اور تاجر برادری كی كوششوں سے كوچہ ''ويپالزی'' میں مسجد كی تعمير كے لئے زمين مختص كی گئی ايك سال سے بھی كم عرصے يعنی نومبر ۱۹۰۴ ء میں یہ مسجد تعمير ہو گئی اور مسلمان اس مسجد میں اپنی نماز اورعبادات انجام دينے لگے۔
۱۹۳۷ ء میں یہ مسجد، ماسكو كی جامع مسجد كے عنوان سے مشھور ہوئی اور وہاں كے مسلمانوں كے اجتماعات كا مركز قرار پائی۔ اس وقت اس مسجد كے قريب ہی ايك بلڈنگ تعمير كی گئی ہے جسمیں اسلامی كالج ہے اور یہ بلڈنگ يورپ ''وومر'' كے مسلمانوں كی مذھبی سرگرميوں كا مركز ہے۔
237603