بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے '' اسلام ويب سائٹ '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسپين كے شھر ''خيرونا'' میں مسلمانوں كی تعداد میں اضافے كی وجہ سے اس شھر كے مسلمان مشكلات كا شكار ہیں۔ كيونكہ مساجد میں جگہ كم پڑ گئی ہے۔ اسی لئے اس شھر كے مسلمان نمائندوں نے شھر '' خيرونا'' كے شہر سے ايك بڑی مسجد كی تعمير كے لئے پرمٹ حاصل كرنے كے لئے متعدد مذاكرات كیے ہیں۔ ياد رہے كہ اسپين میں اسلامی انجمنوں اور اسلامی ثقافتی مراكز كی اسلامی سرگرمياں اور مثبت اقدامات كی وجہ سے اسلام متعارف ہوا ہے اس لئے اس ملك میں اسلام كی طرف رجحان میں بہت اضافہ ديكھنے میں آيا ہے۔
2399۶۲